اہم خبرپاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کا احتجاج، حکومتی تیاریاں مکمل، وفاقی دارالحکومت مکمل سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج، حکومت نے تیاریاں مکمل کر لیں، وفاقی دارالحکومت کو مکمل طور پر سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق 26 نمبر چونگی اور ٹیکسلا کے مقام پر جی ٹی روڈ کو کنٹینرز لگا کر سیل کیا جائے گا، فیض آباد انٹرچینج، آئی جے پی ڈبل روڈ اور مارگلہ روڈ پر بھی کنٹینرز لگائے جائیں گے۔سنگجانی، فیض آباد، جی الیون چوک ، گولڑہ موڑ فلائی اوور اور انڈر پاس پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے، ریڈ زون کے تمام داخلی راستے کنٹینرز لگا کر بند کئے جائیں گے، ریڈ زون کی سکیورٹی کیلئے رینجرز کو تعینات کر دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button