
اسلام آباد: تھانہ سہالہ کے علاقے میں تہرے قتل کے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق ملزمان نے لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے تین افراد قتل اور 6 کو زخمی کیا تھا، ملزمان وقوعہ کے بعد روپوش ہوگئے تھے جنہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔
آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وقوعہ کا نوٹس لے کر جلد ملزمان کو گرفتار کرنے احکامات جاری کیے تھے۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں عدالت سے سزا دلوائی جائے گی۔دریں اثنا تہرے قتل کے ملزمان کی گرفتاری پر آئی سی سی پی او نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے۔