پاکستان

فوج پر حملہ کرنے والی سیاسی پارٹیاں ملک دشمن ہیں’ پرویز خٹک

صوابی: پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز( پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ جو سیاسی پارٹیاں فوج پر حملہ کرتی ہیں وہ ملک دشمن ہیں۔
صوابی میںجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ پی ٹی آئی پی پرویز خٹک نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کے نعرے میں ہم بھی بہک گئے’ مجھ پر کسی کا احسان نہیں’ میرے بغیر کوئی حکومت نہیں بنا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پارٹی میں کسی کو لیڈرنہیں مانتا’ اس کی نہ اپنی کوئی عزت ہے نہ وہ دوسروں کی کرتا ہے’ چار سال میں اس نے صوبے کے ساتھ جو زیادتی کی وہ سب کے سامنے ہے۔
پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف پٹھانوں کو بے وقوف سمجھتا ہے اس کے آتے ہی ملک میں ڈالروں کا قحط آیا’ اس نے فوج کے ساتھ جھگڑا کیا’ فوج کی وجہ سے ہی ملک سلامت ہے’اگر سیاستدان قرضے نہ لیتے تو ملک کا یہ حال نہیں ہوتا’ یہ عوام کے مجرم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button