پاکستانتازہ ترین

15اکتوبر والا احتجاج صرف عمران خان کیلئے ہو گا: عمیر خان نیازی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)رہنما تحریک انصاف ،عمیرخان نیازی نے کہا ہے کہ پندرہ اکتوبروالا احتجاج صرف بانی پی ٹی آئی کے لیے ہوگا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمیرخان نیازی کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورکرز کو بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خدشات ہیں، حکومت کسی وقت بھی عمران خان سے ملاقات کراسکتی ہے، اعظم سواتی کی ملاقات تو حکومت نے صبح کرا دی تھی۔ ایس سی او کانفرنس کے حوالے سے سوال پر اپنے جواب میں عمیرخان نیازی کا کہنا تھا کہ ہمارا ایجنڈا شنگھائی کانفرنس کوسبوتاژ کرنا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب معاملات سلجھانے ہوں توحکومت خود پشاورپہنچ جاتی ہے، پندرہ اکتوبروالا احتجاج صرف بانی پی ٹی آئی کیلئے ہوگا۔ عمیرخان نیازی کا کہنا تھا کہ ترمیم یہ خود نہیں لا رہے ان کودی گئی، ان کوالیکشن جتوانے والے ترمیم لا رہے ہیں ،انہیں پتہ ہے الیکشن کا آڈٹ ہوا توان کی چوری کا پتہ چل جائیگا، یہ اپنی مرضی کی آئینی عدالت بنانا چاہتے ہیں۔ رہنما تحریک انصاف نے مزید کہا کہ یہ ترمیم لاکرعدلیہ پرحملہ کرنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی آئینی عدالت کے حوالے سیحکومت کا ساتھ نہیں دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button