
ڈیرہ اسماعیل خان میں چودوان پولیس اسٹیشن پر حملے میں دس پولیس اہلکار شہید جبکہ چھ زخمی ہوئے۔
ریجینل پولیس آفیسر (آر پی او) ناصر محمود نے ہلاکتوں کی تصدیق کی۔
تیس سے زائد دہشت گردوں نے تین سمتوں سے حملہ کیا۔ خیبر پختونخوا کے صوبائی پولیس چیف اختر حیات گنڈاپور نے اے ایف پی کو بتایا کہ دو گھنٹے سے زیادہ عرصے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
گندا پور نے اے ایف پی کو بتایا کہ حملہ آوروں نے پیر کے روز صبح سویرے حملے کے دوران پولیس اسٹیشن پر مختصر وقت کے لئے قبضہ کرلیا۔
درابن میں پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملک انیسول حسن نے رائٹرز کو بتایا کہ عمارت میں داخل ہونے کے بعد عسکریت پسندوں نے "ہینڈ گرنیڈ کا استعمال کیا جس سے پولیس کو مزید جانی نقصان پہنچا”۔