پاکستانتازہ ترینتجارت

عوام کیلئے خوشخبری! بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد( نیوزڈیسک) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اگست کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 86 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی۔سی پی پی اے نے 57 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، صارفین کو ریلیف اکتوبر کے بلوں میں دیا جائے گا، جن صارفین کو بل موصول ہو چکے ہیں انہیں ریلیف نومبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق لائف لائن، پری پیڈ، کے الیکٹرک صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button