پاکستانتازہ ترین

انتخابات سے قبل فوجی اسٹیبلشمنٹ نے عمران خان سے رابطہ کیا، ریٹائرڈ جنرل کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نعیم خالد لودھی نے ایک بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ فوجی اسٹیبلشمنٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے رابطہ کیا تھا لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

زرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے ریٹائرڈ جنرل نےکہا کہ یہ ان کی معلومات میں تھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے بالواسطہ سابق وزیر اعظم سے رابطہ کیا تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) لودھی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی کے لیے پیغام یہ تھا کہ وہ تسلیم کریں کہ انہوں نے 9 مئی کے حملوں کی منصوبہ بندی کی تھی ، اس کے لیے معافی مانگیں اور یقین دہانی کرائیں کہ وہ مستقبل میں کبھی بھی اس طرح کا کوئی عمل نہیں دہرائیں گے۔

لودھی نے مزید کہا کہ خان نے جواب دیا کہ انہوں نے 9 مئی کے حملوں کی کبھی منصوبہ بندی نہیں کی ، آتشزدگی اور غنڈہ گردی میں ملوث افراد کی مذمت کی اور کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان واقعات میں ملوث افراد کو پی ٹی آئی سے ہٹا دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button