معروف سیاستدان نصرت سحر عباسی نے سیاست کو خیرباد کہہ دیا۔ نصرت سحر عباسی سندھ اسمبلی میں مسلسل تین بار خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب ہوئیں۔2002 سے 2018 تک نصرت سحر عباسی مسلم لیگ فنکشنل کی ٹکٹ پر تین بار سندھ اسمبلی کی مخصوص نشست پر رکن بنیں۔ نصرت سحر عباسی سندھ اسمبلی کی کارروائی میںحصہ لینے والی خواتین میں پہلے نمبر پر رہیں۔
نصرت سحر عباسی نے سندھ اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے عوام کے مسائل’ کرپشن’ جعلی بھرتیوں اور خواتین کے مسائل سمیت دیگر اہم ایشوز کو اجاگر کیا۔ بتایا گیا ہے کہ نصرت سحر عباسی سیاست کو خیرباد کہہ کر کینیڈا منتقل ہو چکی ہیں۔
0 34 Less than a minute