
ڈھاکہ – آسٹریلیا ویمن نے بنگلہ دیش ویمن کو تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-3 سے کلین سویپ کر لیا۔ آسٹریلیا کی کم گارتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ایشلے گارڈنر کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ بدھ کو شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 26.2 اوورز میں 89 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا کی خواتین ٹیم کے سامنے ٹیم مکمل طور پر بے بس نظر آئی، اس کی 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکیں۔ کپتان نگار سلطانہ 16 معروفہ اختر نے 15 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایشلے گارڈنر اور کم گارتھ نے تین تین جبکہ ایلیس پیری اور سوفی مولینکس نے دو دو سکور کئے۔ جواب میں آسٹریلیا ویمن نے مطلوبہ ہدف 18.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آسٹریلوی ٹیم کی کپتان الیسا ہیلی نے 33 رنز کی اننگز کھیلی، ایلیز پیری ناقابل شکست 27 اور بیتھ مونی 21 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہیں۔ بنگلہ دیش کی سلطانہ خاتون اور رابعہ خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا کی کم گارتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی جبکہ ایشلے گارڈنر کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔