واشنگٹن: امریکی ریاست سان فرانسسکو میں بھارت سے علیحدگی اور سکھوں کے لیے نئے وطن کے قیام کے لیے خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ہزاروں سکھ ووٹ دیں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں خالصتان ریفرنڈم کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس کے لیے عوامی مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں اور پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔
سکھ رہنماؤں نے عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے سکھوں کے ساتھ بھارتی حکومت کے امتیازی سلوک، غیر منصفانہ رویہ اور سکھوں کو کچلنے کے ہتھکنڈوں سے آگاہ کیا۔
امریکی ریاست سان فرانسسکو میں ہونے والے خالصتان ریفرنڈم میں ہزاروں سکھ بھارت سے علیحدگی کے حق میں ووٹ دیں گے۔
یاد رہے کہ خالصتان ریفرنڈم کا آغاز 31 اکتوبر 2021 کو لندن سے ہوا تھا اور اب تک کینیڈا، سوئٹزرلینڈ اور اٹلی میں بھی ووٹنگ ہو چکی ہے۔
بھارت کی مودی سرکار اس ریفرنڈم سے اس قدر خوفزدہ ہے کہ پہلے ریفرنڈم سے ہی بیرون ملک سکھ رہنماؤں کو قتل کرنے کی سازشیں کر رہی ہے۔
کینیڈا کے وزیراعظم نے خالصتان رہنما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے ثبوت پیش کرکے وہاں شدید احتجاج کیا تھا جب کہ امریکا نے بھی سکھ رہنما کے قتل کی بھارتی سازش ناکام بنا دی ہے۔
0 22 1 minute read