شمالی امریکی ملک میکسیکو میں کرسمس کی مرکزی تقریب سے قبل پارٹی پرحملے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوانا جواتور ریاست کے حکام کے مطابق 6 سے زائد مسلح افراد نے کرسمس سے پہلے ایک روایتی تقریب میں شریک افراد پر فائرنگ کر دی۔ حکام نے فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ حکام کے مطابق فائرنگ سے12 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق واقعہ سالوتیرا کے قصبے میں پیش آیا۔ ریاست کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے ایکس اکاؤنٹ پرکہا کہ زخمی ہونے والے12 دیگر افراد کو ہسپتال لے جایاگیا ہے’ تقریب میں شریک ایک شخص نے بتایا کہ 6مسلح افراد پنڈال میںداخل ہوئے اور تقریب میں جمع ہونے والے100 سے زائد نوجوانوں کے درمیان گردش کرنے لگے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں احساس ہوا کہ انہیں مدعو نہیں کیا گیا تھا اور جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کون ہیں تو انہوںنے فائرنگ شروع کر دی۔
0 96 1 minute read