علاقائی

پی کے 44کے عوام نے سہیل شیر خان کو ووٹ دینے کا فیصلہ کر لیا

حویلیاں(بیورورپورٹ )پی۔کے 44 کے اکثریت عوام نے سیاسی جماعتوں کو مسترد کر کے بستی شیر خان گروپ کے امیدوار سہیل شیر خان کو ووٹ سپورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا عاطف منصف خان شہید کو جس طرح آپ حلقہ عوام نے پیار دیا وہ ہماری نسلیں بھی یاد رکھیں گیں امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی کے 44 سہیل شیر خان اپنے بزرگوں بھائیوں اور اپنی ماں بہنوں کو یہ پیغام دیتے ہوئے کہا الیکشن کا وقت
بہت قریب ہے گنتی کے چند دن رہ گئے ہیں علاقہ بہت بڑا ہے جہاں میں خود نہ پہنچ سکوں وہاں انشااللہ میری آواز آپ تک پہنچے گی میرا دل کرتا ہے اپنی غیور عوام کے دروازے پر پہنچ سکوں لیکن اپنی عوام کا پیار دیکھتے ہوئے دل بہت خوش اور رہا ہے کہ لوگ آج بھی بستی شیر خان کے بیٹوں سے وہی پیار وہی محبت دیکھنے کو مل رہی ہے جس طرح ہمارے دادا جی حاجی شیر خان اور ان کے بیٹے مرحوم حاجی منصف خان اور ان کے بیٹے شہید تحصیل چیئرمین عاطف منصف خان کہ بعد تحصیل چیئرمین عزیر شیر خان اور اب مجھے صوبائی الیکشن میں مجھے مل رہی ہیاس محبت اور پیار پر میں جتنا اپنی علاقے کی عوام کا شکریہ ادا کروں کم ہے میں انشااللہ آپ عوام سے وعدہ کرتا ہوں الیکشن جیتوں یا نہ جیتوں اپنے حلقے کے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا بستی شیر خان کے دروازے ہر وقت اپنی عوام کے لیے کھلے رہیں گے میں اپنے حلقے کے ان نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو میری انتخابی مہم دور دراز کے علاقوں زور و شور سے کرتے جا رہے ہیں عوام تبدیلی کے خواہاں ہیں لوگ موروثی سیاست دانوں کو مسترد کریں گے وہ کرسی پر اہل لوگوں کو دیکھنا چاہتے ہیں ہمارے لوگ اس وقت بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے ہمارے نوجوانوں کو سخت ڈپریشن کا شکار کیا ہوا ہے نوجوان ہمارا مستقبل اور پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں ہم سب کو مل کر اس ملک کی معیشت اور نوجوانوں کے لیے کام کرنا ہوگا یہ تب ہی ممکن ہو سکتا ہے جب آپ میری آواز بن کر میرے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنے کا عزم کریں گے انشااللہ اپ کے ووٹ کی طاقت مجھے ایوانوں میں آپنی عوام کے حقوق کے لیے بولنے کی طاقت اور حوصلہ بنیں گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button