علاقائی

عبدالرزاق عباسی کی یوسی گڑھی پھلگراں میں دبنگ انٹری

حویلیاں(بیورورپورٹ )عبدالرزاق عباسی کی یونین کونسل گڑھی پھلگراں میں دبنگ انٹری آزاد امیدواروں کو ووٹ دینے کا واضح مطلب پی ڈی ایم کے ہاتھ مضبوط کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار حلقہ پی کے 43ایبٹ آباد سے جماعت اسلامی کے امیدوار اور امیر جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد عبدالرزاق عباسی نے یو۔سی گڑھی پھلگراں میں رابطہ عوام مہم کے دوران ملاقاتیں کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے 16 ماہ غریب عوام پہ قیامت بن کر گذرے۔ اشیائے صرف عوام کی دسترس سے باہر ہو گئیں ۔ یوٹیلیٹی بلز عوام کے لئے عذاب بن کر رہ گئے ۔ مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا اور وہ بھی بدحال ہیں۔ انہوں نے نگران حکومت بھی پی ڈی ایم کا تسلسل ہے اور وہ آئے روز مہنگائی میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے ۔ عوام مزید پانچ سال رونے کی بجائے ابھی سے درست فیصلہ کریں اور ترازو پہ مہر لگائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد امیدواروں کو ووٹ دینے کا مطلب پی ڈی ایم کو ووٹ دینا ہے ۔ اور اس کا خمیازہ بھی عوام کو بھگتنا پڑے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button