کھیل

ڈیبیو ٹیسٹ میں پہلی وکٹ لینے پر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کا انوکھا جشن

برسبین: ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کیون سنکلیئر نے آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں پہلی وکٹ لینے کے بعد انوکھے انداز میں جشن منایا جس پر شائقین تالیاں بجانے سے نہ رہ سکے۔
کیون سنکلیئر نے آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کو آٹ کر کے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی وکٹ حاصل کی اور پھر اپنی روایتی فضائی قلابازیوںکے ساتھ جشن منایا۔
ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کے ہوا میں قلابازیوں پرشائقین کی طرف سے کھڑے ہو کر داد دی اور سٹیڈیم تالیوں سے گونج اٹھا۔
اس وقت اوپنر عثمان خواجہ 75 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے لیکن آسٹریلوی کھلاڑی آف اسپنر کیون سنکلیئر کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے کیچ آٹ ہوگئے۔
دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے 311 رنز کے جواب میں اپنی بیٹنگ 9 وکٹوں کے نقصان پر 289 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی۔ اس طرح مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں 22 رنز کی برتری حاصل کر لی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button