ایڈیلیڈ۔:کرکٹ آسٹریلیا الیون اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین روزہ وارم اپ میچ (کل) بدھ سے 12جنوری تک کیرن رولٹن اوول، ایڈیلیڈ، جنوبی آسٹریلیامیں کھیلا جائے گا۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ان دنوں آسٹریلیا کے دورے پر ہے جہاں وہ میزبان آسٹریلوی ٹیم کے خلاف تین روزہ وارم اپ میچ کے علاوہ دو ٹیسٹ ،تین ون ڈے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز کریگ براتھویٹ کریں گے۔ ویسٹ انڈین ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل 10 سے12جنوری تک کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف کیرن رولٹن اوول، ایڈیلیڈ، جنوبی آسٹریلیا تین روزہ وارم اپ میچ کھیلے گی۔ کرکٹ آسٹریلیا الیون کو پیٹر ہینڈزکومب لیڈکریں گے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 17 سے 21 جنوری تک ایڈیلیڈ اوول، ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جنوری تک دی گابا برسبین میں کھیلا جائے گا۔
0 38 1 minute read