پاکستان

عدلیہ کی نگرانی میں انتخابات کرانے کی تحریک انصاف کی درخواست مسترد

پشاور: عدالت نے خیبرپختونخوا میں انتخابات عدالتی نگرانی میں کرانے کی پاکستان تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی۔
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم خان اور جسٹس شکیل احمد پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے عدلیہ کی نگرانی میں الیکشن کرانے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی۔
بنچ نے 18 دسمبر کو کیس کی سماعت کی تھی اور فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج جسٹس شکیل احمد نے جاری کیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں انتخابات عدلیہ کی نگرانی میں کرانے کی درخواست کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button