لاہور: موٹروے حکام نے دھند کے باعث موٹروے ایم تھری، لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بند کر دیا۔ دھند کے باعث فیض پور سے سراندی تک موٹروے ایم تھری بند کر دی گئی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کو بھی دھند کے باعث بند کر دیا گیا ہے۔ عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے موٹر ویز بند ہیں۔ سرد موسم کے باعث قومی شاہراہوں پر دھند کا دورانیہ بڑھ گیا۔ ترجمان موٹروے کا مزید کہنا تھا کہ مسافر دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں۔ مسافر فوگ لائٹس استعمال کریں۔ تیز رفتاری سے گریز کریں اور آگے کی گاڑی سے فاصلہ رکھیں۔
0 140 Less than a minute