علاقائی

موروثی سیاسی خاندانوں نے سیاست کو کاروبار بنا دیا،مسلم لیگ

حویلیاں(بیورورپورٹ )گزشتہ 70سالوں سے مختلف سیاسی جماعتیں پاکستانی عوام کو صرف نعروں کی حد محدود کیے ہوئے ہیں موروثی سیاسی خاندانوں نے سیاست کو کاروبار بنا دیا ہے،چند شخصیات کے گرد گھومتی سیاست استحکام پاکستان کے لئے نقصان دہ ہے، مرکزی مسلم لیگ باکردار نمائندوں کو ایوان میں لانا چاہتی ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی مسلم لیگ کے سرپرست اعلی پروفیسر عبدالرحمن مکی،امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 16 سردار سجاد خان،امیدوار صوبائی اسمبلی سردار لیاقت خان اور دیگرنے حویلیاں امیرمعاویہ چوک میں بڑے الیکشن آفس کے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے نظریاتی کارکنوں کا ایوان اقتدار میں آنا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ چند خاندان اپنے روپے پیسے کے زور پر سیاست پر قابض ہیں جو کہ ملکی سیاست کے لئیخطرناک ہے حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا کہ 8 فروری قوم کے پاس ایک ووٹ کی پرچی کا اختیار ہے جس کے ذریعے اگلے پانچ سال ایک ذمہ دار نمائندہ حکومت بن سکتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے ضلع ایبٹ آباد میں باکردار لوگوں کو پیش کر دیا ہے جوخدمت انسانیت کے جذبہ سے سرشار اور قومی سوچ کے حامل ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button