انتخاباتپاکستانتازہ ترین

ٹک ٹاک” کےپاکستانی انتخابات سے قبل اپنے پلیٹ فارم پر انتخابی اخلاقیات کے لئے اقدامات

اسلام آباد:سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ٹک ٹاک” نے 8 فروری 2024 میں منعقد ہونے والے پاکستان کے پارلیمانی انتخابات سے قبل اپنے پلیٹ فارم پر انتخابی اخلاقیات کے اقدامات کو برقرار رکھنے اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنا نقطہ نظر شیئر کیا ہے۔ اس اقدام کی بدولت ٹک ٹاک اس عزم کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ خاص طور پر اہم سماجی واقعات کے دوران ایک ذمہ دار اور قابل اعتماد ذریعہ معلومات بنےگا ۔ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کو مدنظر رکھتے ہوئے غلط معلومات، تشدد اور نفرت انگیز تقاریر سے نمٹنے کے لیے مضبوط اقدامات کیے ہیں۔

یہ پلیٹ فارم عوامی عمل ، بشمول ووٹر رجسٹریشن، امیدوار کی اہلیت، بیلٹ کائونٹنگ اور انتخابی نتائج کے بارے میں گمراہ کن معلومات کو ہٹانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ٹک ٹاک کی پالیسیاں ایسے کانٹینٹ کے آگے قدغن لگاتی ہیں جو ووٹرز کو دھمکانے، ووٹنگ کے عمل کو پسپا کرنے یا تشدد پر اکساتا ہے۔عالمی سطح پر 40,000 سے زائد کارکنان جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج سے پلیٹ فارم پر صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے وقف ہیں جس کے لیےانٹیلی جنس فرمز، انڈسٹری پارٹنرز اور سول سوسائٹی کی آرگنائزیشنز کا مکمل تعاون بھی بھرپور کردار ادا کرتا ہے۔ویب انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انسداد غلط معلومات میں مدد کے لیے ٹک ٹاک مقامی اور علاقائی فیکٹ چیکرز کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے تاکہ پلیٹ فارم پر مسلسل اور درست طریقے سے غلط معلومات کو ہٹایا جا سکے۔ زیر جائزہ یا غیرمصدقہ کانٹینٹ کو فیڈ فار یو "Feed For You” کی تجویز سے روکا جاتا ہے اور ویورز اور کانٹینٹ کریئیٹرز کو اس طرح کے کانٹینٹ کی ممکنہ گمراہ کن نوعیت کے بارے میں خبردار کیا جاتا ہے۔

انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کی حکمت عملی کا ایک اہم عنصر پلیٹ فارم پر پاکستان الیکشن سینٹر کا عنقریب آغاز ہے۔ یہ مرکز صارفین کو ووٹنگ طریقہ کار اور لوکیشنز سمیت انتخابات سے متعلق مستند معلومات فراہم کرے گا۔جدید ٹیکنالوجی اور مقامی زبان کی مدد سے یہ پلیٹ فارم اپنے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں سے پاک ایک محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔ٹک ٹاک ایک مستند یوزر کے تجربے کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ سیاسی اشتہارات کے خلاف اپنی پالیسی کا بھی اعادہ کرتا ہے۔ ٹک ٹاک نے حکومت، سیاستدانوں یا سیاسی جماعتوں کے اکائونٹس کے لیے مخصوص پالیسیاں وضع کی ہیں جو انہیں اشتہارات، فنڈ ریزنگ یا ٹک ٹاک منٹائزیشن ٹولز کے ذریعے رقم دینے یا وصول کرنے کی اہلیت کو ختم کر دیتی ہیں۔ٹک ٹاک کی اپنے پلیٹ فارم کی سالمیت کے تحفظ کے لیے کوششیں صارفین کی تخلیقی صلاحیتوں اور خوشیوں کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ عالمی واقعات اکثر تخلیقی اظہار کی صلاحیتوں کو متاثر کرتے ہیں، ٹک ٹاک پاکستان اور دنیا بھر میں اپنی کمیونٹی کو سپورٹ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button