پاکستانتازہ ترین

چھپ کر نہیں، اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات ہوئے تو سب کے سامنے ہوں گے، علی امین گنڈاپور

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بیک ڈور رابطوں، مقتدرہ سے مذاکرات اور رابطوں کی بازگشت کے دوران کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے جب بھی بات چیت ہو گی تو سب کے سامنے ہو گی، چھپ کے بات نہیں ہوگی۔خیبرپختونخوا کے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے اسپورٹس کمپلکس میں منصوبوں اور انٹر مدارس گیمز کا افتتاح کردیا۔
اس موقع پر پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان مجھے خطوط بھیج کر بلیک میل نہیں کرسکتی، الیکشن کمیشن کے خط سے بلیک میل ہونے والا نہیں ہوں۔
وزیر خیبر پختونخوا نے کہا کہ سنی اتحاد نے ضمنی انتخابات میں سیٹیں جیتی ہیں، مخصوص نشستیں دی جائیں۔وزیر اعلی نے وفاقی حکومت کو جلد بقایاجات ادا کرنے کی یاد دہانی کرائی۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جب ناجائز مقدمات میں قید کیاتو انہوں نے اس سے پہلے انہوں نے خود میں بات چیت کے لیے تیار ہوں۔علی امین نے واضح کیا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ سب کے سامنے بات ہوگی، اسٹبلشمنٹ سے چھپ کے بات نہیں کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button