علاقائی

سیاست میں ہلچل ، خالد زمان چنگیز خان کے قافلے میں شامل

حضرو(تحصیل رپورٹر)غورغشتی کی سیاست میں ہلچل ،مراد خان یو کے کی خصوصی کاوش ،سابق چیئرمین یو سی غورغشتی خالد زمان خالقی جہانگیر خانزادہ کو چھوڑ کر چنگیز خان کے قافلے میں شامل انتخابات میں ملک امین اسلم ،چنگیز خان کی بھر پور الیکشن مہم چلانے کا اعلان ،انتخابی نشان گھڑیال کو غورغشتی میں تاریخ ساز کامیابی دلائیں گے ،مراد خان کی یو کے سے ٹیلی فونک گفتگو تفصیلات کے مطابق غورغشتی کی معروف نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت مراد خان (یوکے) نے میڈیا کے نمائندوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق چیئرمین یونین کونسل غورغشتی خالد زمان خالقی نے جہانگیر خانزادہ گروپ چھوڑ کر چنگیز خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے انتخابات میں وہ حلقہ این اے49سے ملک امین اسلم اور حلقہ پی پی ون پر چنگیز خان کو بھرپور انداز سے سپورٹ کرینگے ،ملک امین اسلم اور چنگیز خان کے انتخابی نشان گھڑیال کو غورغشتی سے تاریخ ساز کامیابی ملے گی ،اشفاق خان ،خالد زمان خالقی ،زاہد زمان خان کا ایک پلیٹ فارم پر ہونا یہاں کے لوگوں کی خوش نصیبی ہو گی تینوں سیاسی راہنمائوں نے ہمیشہ اہلیان غورغشتی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے خالد زمان خالقی کے مشکور ہیں جنہوں نے چنگیز خان گروپ جوائن کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم انتخابی نشان گھڑیال کی کامیابی کیلئے اپنا تن من دھن لگا دینگے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button