علاقائی

بنیادی سہولیات سے محروم علاقوں میں بجلی فراہم کی جائیگی، سجاد علی

لوئر دیر(بیورورپورٹ) قومی وطن پارٹی کے نامزد امیدوارحلقہ پی کے 14سجاد علی نے کہا کہ بنیادی سہولیات سے محروم علاقوں میں بجلی فراہم کی جائیگی جبکہ نوجوانوں کو بے راہ روی سے بچانے کیلئے کھیل کھود پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملاکنڈ پائین میں ٹرانسفر مر کی تنصیب اور انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے اس موقع پر دوسروں کے علاوہ قومی وطن پارٹی کے سینئر رہنما شاہ حضر خان بھی موجود تھے،نامزد امیدوار سجاد علی کا کہنا تھا کہ یہاں روایتی ساستدانوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے،اسلئے یہاں تیز ترین دور میں عوام زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ اقتدار میں انے کا کوئی شوق نہیں لیکن یہاں کے سیاسی رہنماں نے مایوس کرکے میدان سیاست میں انے پر مجبو ر کیا،انہوں نے کہا کہ الیکشن قریب اتے ہی یہ سیاسی لوگ جنازوں اور دیگر تقریبات میں صرف نظر اتے ہیں جبکہ ووٹ لینے کی بعد یہ لوگ منظر عام سے غائب ہوجاتے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ خود مڈل کلاس سے تعلق رکھتے ہیں اور عوام کی درمیان میں موجود رہنے کا عہد کرتے ہیں انہوں نے کہا عوام کی بلاتفریق خدمت مشن ہے اور کسی بھی پارٹی کے وابستگی کی بجائے عوام کی خدمت کرونگا انہوں نے کہا قومی وطن پارٹی کے رہبر افتاب احمد شیرپا کے عوام سے محبت کی خاطر اج عوام بھی ان کے امیدوار کو سپورٹ کررہے ہیں اور سلسلہ مذید وسیع کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی اقتدار میں اکر یہاں کے عوام کی احسا س محرومیاں ختم کریں گے،نامزد امیدوار سجاد علی کا کہنا تھا کہاکہ اقتدار کی تخت پر نہ ہونے کی باوجود یہاں پارٹی لوگوں کی مسائل کے حل میں ہرقسم قربانی دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام ان پر ایک مرتبہ اعتماد کریں تو علاقے کی تقدیر بدل کے رکھ دیں گے انہوں نے کہا کہ 8فروری کے انتخاب ایک موقع اور نعمت ہے جس میں مرد وخواتین بڑ ی تعداد میں نکل کر اپنا حق رائے دیہی قومی وطن پارٹی کے حق میں استعمال کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button