
حویلیاں(بیورورپورٹ )کوکل سرکل کی عوام نے مسلم لیگ ن کے حق میں فیصلہ دے دیا،گاں لکھیا اور گجل کے عمائدین نے مرتضی عباسی اور سردار نلوٹھہ کی حمایت کردی،عوام کے اعتماد اور خلوص کو کبھی فراموش نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار امیدوار صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ،ملک طلحہ آصف، چیرمین نوازاعوان،کیپٹن(ر) دوست محمد،ملک طفیل اور ملک فہد نے یونین کونسل حویلیاں اربن کے گاں لکھیا اور گجل میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی عوام مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو تحصیل حویلیاں اور لوہرتناول کے عوام کی ووٹ سے بھرپور کامیابی کے بعد ترقی کے نئے سفرکا آغاز کریں گے اس موقع پر علاقہ بھر کی سیاسی اور سماجی شخصیات نے مسلم لیگ ن کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔