علاقائی

آئینی ترامیم کا مقصد ملک پر اشرافیہ کا قبضہ مضبوط کرنا ہے : شاہد خاقان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کا مقصد ملک پر اشرافیہ کا قبضہ مضبوط کرنا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک اس طرح نہیں چلتے، مسودے کے28صفحات میں عوام کے بجائیساری باتیں اشرافیہ سے متعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ ترامیم کا مقصد اشرافیہ کے قبضے کو مضبوط کرنا ہے ، آج ملک کونئیسوشل کنٹریکٹ کی ضرورت ہے، آئینی ترامیم اشرافیہ کے بجائے عوام کی سہولیات کیلئے ہونی چاہئیں۔سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں نفاق کو ختم کرنے کے بجائے اتفاق پیدا کرنا ہوگا، سب کو اپنی پوزیشن سے پیچھے ہٹنا پڑے گا، سیاست دان، عدلیہ سمیت سب حالات کو سمجھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button