علاقائی

یتیموں پر دست شفقت رکھنے والے اللہ کے پسندیدہ بندے ہیں ، سہیل اختر

ٹیکسلا (معیز میر) ملک سہیل اختر کا ” الامت سویٹ ہوم” کا دورہ ، فلاحی شعبہ میں کام کرنے والے افراد قوم کا فخر ہیں ، الامت ٹرسٹ کی خدمات لائق تحسین ہیں ، یتیموں پر دست شفقت رکھنے والے اللہ کے پسندیدہ بندے ہوتے ہیں ،ملک سہیل اختر ، تفصیلات کے مطابق معروف کاروباری و سماجی شخصیت ملک سہیل اختر نے الامت سویٹ ہوم کا دودہ کیا اور الامت کے کاموں کو سراہنے کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، انہوں نے الامت ٹرسٹ کی خدمات کو بھرپور الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یتیم بچوں کے سر پر دست شفقت رکھنے والے افراد اللہ کے پسندیدہ ترین بندے ہوتے ہیں فلاحی شعبہ میں خدمات سر انجام دینے والے معاشرے کا فخر ہیں مجھے الامت سویٹ ہوم ا کر بہت خوشی ہوئی یہ بچے ہمارا سرمایہ ہیں اور جس انداز سے یہاں بچوں کی تعلیم و تربیت و رہائش کا انتظام کیا گیا ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے ملک سہیل اختر نے الامت سویٹ ہوم کے لئے اپنے ہر طرح کے تعان کا یقین دلایا اور ان کی ٹیم کے کاموں کو بے حد سراہا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button