کہوٹہ ( تحصیل رپورٹر) امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون عبد المجید مغل نے کارکنوں کے جھرمنٹ میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے عبد المجید مغل بڑے قافلے کے ہمراہ ریٹرنگ آفیسر حلقہ PP7 کے آفس میں آئے اس موقع پر انکے حق میں نعرے بھی لگائے گئے تفصیلات کے مطابق معروف سیاسی و سماجی شخصیت امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون عبد المجید مغل سینئر رہنماء مسلم لیگ ن UAEٹریڈنگ ونگ کے صدر نے حلقہ PP7 کے لیے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے عبد المجید مغل بڑے قافلے کے ہمراہ RO آفس پہنچے اس موقع پرشاہد مغل ، حافظ ذیشان مغل ، سردار عدیل ، جاوید احمد ،محمد رقیب ،محمد صغیر ، راجہ عمر ، راجہ ناصر ، عثمان جنجوعہ ،اظہر بھٹی و دیگر بڑی تعداد میں انکے حمایتی موجود تھے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں آیا ہوں پورا یقین ہے پارٹی میری وابستگی اور قربانی کو دیکھتے ہوئے مجھے ٹکٹ دے گی پارٹی کے فیصلے کا خیر مقدم کرونگا انہوں نے کہا کہ قائد محترم میاں محمد نواز کی ملک واپسی سے پارٹی کا گراف بہت بڑا ہے انشاء اللہ ن لیگ چاروں صوبوں سمیت وفاق میں بھی حکومت بنائے گئی انہوں نے کہا کہ آئندہ اگر پی پی سیون کا ٹکٹ ملا جو میرا حق ہے تو میں انشاء اللہ یہ سیٹ بھاری اکثریت سے جیت سیٹ اپنے قائد کو تحفہ میں دوں گا۔
0 78 1 minute read