علاقائی

آٹھ فروری پیپلزپارٹی کی کامیابی کا دن ہے ، محمد علی شاہ

چکدرہ(احسان اللہ سے) 8 فروری کا سورج پیپلز پارٹی کی کامیابی کی نوید لیکر نکلے گا انے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے لوئر دیر میں کلین سویپ کے ساتھ حکومت میں اکر عوامی محرومیوں کا ازالہ کرینگے نعیم اللہ اور عالمزیب کی کامیابی پر پیشگی مبارکباد قوم کو دیتا ہوں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر محمد علی شاہ باچاخان سینٹر احمد حسن خان این اے 7کے امیدوار عالمزیب ایڈوکیٹ پی کے 15سے امیدوار نعیم اللہ ڈویژنل صدر ملک عظمت خان صوبائی کونسل کے ممبر امان اللہ دلاور خان ناظم تازہ خان توصیف عمر شمس القمر ناظم قیصر خان ودیگر نے الحاج ڈاکٹر محمد رحیم کی صدارت میں پیپلز پارٹی ورکرزکنونشن اور شمولیتی تقریب کے موقع پرجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے 8 فروری کا سورج پیپلز پارٹی کی کامیابی کی نوید لیکر نکلے گا انے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے عوام کے دلوں میں اج بھی شہید بھٹو اور بے نظیر بھٹو کی طرح مر حوم بخت بیدار کی یا دیں اور عوامی خدمات زندہ ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقتدار میں اکر لوئر دیر کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور ترقی کی راہ پر چل کر میگا پراجیکٹ لاکر دیر کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے شہید بھٹو نے برسر اقتدار اکر پاکستانی عوام کو ووٹ کا حق دیکر سر اٹھا کر جینے کا ڈنگ سیکھایا ہے پاسپورٹ کا حق دیکر بیرون ملک جاکر ملکی ذرمبادلہ کو مظبوط کیا ہے انھوں نے کہا کہ انے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی نے لوئردیر میں نوجوان قیادت کو میدان میں اتاراہے مجھے امید ہے کہ عوام انہیں ووٹ دیکر ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرینگے انشا اللہ پیپلز پارٹی چاروں صوبوں میں کامیابی حاصل کر کے ملک میں حکومت بنائی گی کامیاب کنونشن کے انعقاد پر کارکنوں کو لوئردیر میں عالمزیب ایڈوکیٹ اور نعیم اللہ خان کی کامیابی کی پیشگی مبارکباد دیتا ہوں اس موقع پر سابق کونسلر جمشید خان اصف عمر نے سینکڑوں ساتھیوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی ٹوپیاں پہنا کر پیپلز پارٹی میں خوش امدید کہتے ہوئے ہرقسم تعاون کا یقین دلایا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button