گو جر خان (نمائندہ خصوصی )ناجائزمنافع خوری کیلئے اشیائے خورد و نوش کی ذخیرہ اندوزی اورسبزی و فروٹ مہنگے داموں فروخت کرنے کے رحجان پر قابوپانے کیلئے مقامی انتظامیہ تیسرے روز بھی متحرک،بدھ کونماز فجر کے فوری بعداسسٹنٹ کمشنرگوجرخان میاں مراد حسین نیکو کارہ کی سبزی و فروٹ منڈی اچانک آمد، پیاز کا سٹاک ظاہرنہ کرنے پرآڑھتی پنڈی اینڈ کواور سبزی فروٹ منڈی میں انتظامیہ کی موجودگی کے پیش نظرفروٹ کی بولی روک رکھنے پرغلام حسینی کمیشن شاپ کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے دو افراد حراست میںلے لئے گئے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے مارکیٹ کمیٹی کے اہلکاران کو سخت ترین ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ماہ مقدس میں بازاروں میں عوام کو ہر ممکن ریلیف اورناجائز منافع خوری کے قلع قمع کیلئے حکومتی ہدایات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ صاحبان تحصیل بھر میں مسلسل مصروف کار ہیں جو قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کیلئے گرانفروشوں کوبھاری جرما نے اور حوالات بھجوانے سمیت ہرممکن سخت سے سخت کاروائی کرینگے
0 22 1 minute read