
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں رجسٹرڈ 166 سیاسی جماعتوں میں سے صرف چھ جماعتوں کی سربراہی خواتین کررہی ہیں۔
سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے بھائی مرتضیٰ بھٹو کی اہلیہ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی بہو ،غنویٰ بھٹو پی پی پی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن ہیں۔
دوسری پانچ جماعتیں جن میں خواتین سربراہ ہیں ان میں سبین ملک کی سربراہی میں پاکستان ڈیفنس قومی موومنٹ ، تہمینہ امجد کی سربراہی میں آل پاکستان ممتاز لیگ ، ڈاکٹر تاج لانگا کی سربراہی میں پاکستان سرائیکی پارٹی (ٹی) ، حسن فاطمہ لبنا کی سربراہی میں پاکستان مسلم لیگ تنظیم اور صالحہ خاقان کی سربراہی میں پاکستان عوامی قوت پارٹی شامل ہے
دوسری طرف، تین سیاسی جماعتیں ہیں جن کی سربراہی سابق فوجی اہلکار بھی کرتے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) فیض علی چشتی تحریک تعمیر پاکستان کے صدر ہیں جبکہ میجر جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعد خٹک پاکستان عام آدمی موومنٹ کے صدر ہیں۔
کرنل (ریٹائرڈ) راجہ جاوید مجتبی فرسٹ ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین ہیں۔