کرائسٹ چرچ۔ :پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کل(اتوار کو) ہیگلے اوول ، کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا ۔نیوزی لینڈ کو سیریز میں 0-4 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔ میزبان ٹیم نے پاکستان کو آکلینڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں 46 رنز ، ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں 21 رنز ، ڈونیڈن میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں 45 رنز اور کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے چوتھے میچ میں 7 وکٹوں سے ہرا کر سیریز اپنے نام کی ۔پاکستان کو شاہین شاہ آفریدی لیڈ کر رہے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم قائم مقام کپتان مچل سینٹنر کی قیادت میں میدان میں اترے گی ۔
0 31 Less than a minute