اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاک ایران سرحدی کشیدگی کے باوجود اس کی تمام تر توجہ 8 فروری کو عام انتخابات کے انعقاد پر مرکوز ہے۔
ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اپنے شیڈول کے مطابق اور اعلان کردہ تاریخ پر انتخابات کرانے کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہے اور پاکستان ایران کشیدگی کی وجہ سے الیکشن کی تاریخ پر نظرثانی کی کوئی تجویز یا آپشن زیر غور نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک ایران کشیدگی سے انتخابات یا ان کے شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہونا شروع ہو گئی ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بعض میڈیا حلقوں سمیت بعض عناصر انتخابات میں تاخیر کے بہانے بنانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں تاہم انتخابات 8 فروری کو وقت پر ہوں گے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو ضروری سیکیورٹی فراہم کرے گی تاکہ انتخابات پرامن طریقے سے کرائے جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ اب وہ اعلان کردہ تاریخ پر الیکشن کرانے کے معاملے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
0 35 1 minute read