اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حکومت’ پولیس کے تمام آئی جیز اور الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے انتخابی امیدواروں کو تنگ نہ کرنے اور شکایت دور کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا الزام درست ہے’ پی ٹی آئی امیدواروں کو تنگ نہ کیا جائے اور کاغذات نامزدگی جمع کرانے دیئے جائیں۔پی ٹی آئی کی لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنے کی درخواست پر سپریم کورٹ میںسماعتشروع ہوئی۔ ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہپی ٹی آئی کی کاغذات نامزدگی چھیننے کی کوئی درخوست نہیں ملی۔جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہاخبارات میں سب آ رہا ہے الیکشن کمیشن نے کیا کیا ہے؟عثمان ڈار کی والدہ کے ساتھ جو ہوا نگران حکومت اور الیکشن کمیشن نے کچھ نہیں کیا،بظاہر لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کا الزام درست ہے۔پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہالیکشن شیڈول جاری ہوچکا ہے اب بھی ایم پی او کے آرڈر جاری ہو رہے ہیں،پی ٹی آئی امیدواروں کو نہ کاغذات دیے جا رہے ہیں اور نہ جمع کرانے دیتے ہیں۔قائم مقام چیف جسٹس نے کہا کہالیکشن کمیشن ایم پی او کے آرڈر کیوں نہیں رکوا رہا؟ابھی حکم نامہ لکھ کر بھجواتے ہیں تمام شکایات کا جائزہ لے کر حل کریں۔ شعیب شاہین نے کہا کہریٹرننگ افسران کاغذات وصول نہیں کرتے تو الیکشن کمیشن کو جمع کرانے کی اجازت دی جائے۔
0 153 1 minute read