پاکستاندنیا

چین کی ایک بار پھر پاکستان ایران کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش

چین نے پاک ایران کشیدگی پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یوڈونگ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایران اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کیے جا سکتے ہیں۔یانگ یوڈونگ نے کہا کہ پاکستان ایران تعلقات کو پرامن طریقوں سے حل کیا جا سکتا ہے، دونوں ممالک کو تحمل سے کام لینے اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تعلقات کو آگے بڑھانے کا کہا۔قونصل جنرل کا مزید کہنا تھا کہ تعلقات کو بین الاقوامی اقدار کے مطابق استوار کیا جائے، پاکستان اور ایران بیٹھ کر مسائل کو بات چیت سے حل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان ایران اختلافات کے حل کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔دوسری جانب ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں، فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں، چین کشیدہ صورتحال کو کم کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button