دنیاسائنس و ٹیکنالوجی

سام سنگ نے اے آئی فیچرز اور دوران کال ترجمہ کرنے والا گلیکسی سمارٹ فون متعارف کروا دیا

سان جوز:جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز والا جدید ترین گلیکسی سمارٹ فون پریمیم ایس ۔24 الٹرا متعارت کرا دیا۔ اے ایف پی کے مطابق سام سنگ کےصدر ٹی ایم روہ نے اس موقع پرامریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان جوز کی سیلیکون ویلی میں ایک سپورٹس سینٹر میں معقدہ تقریب میں شرکت کی

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت موبائل انڈسٹری میں بڑی تبدیلی لانے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل قریب میں موبائل فون مصنوعی زہانت تک رسائی کا بنیادی پوائنٹ ہوگا اور سام سنگ اس حوالہ سے قائدانہ کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔ پریمیم ایس ۔24 الٹرا کال کے دوران مختلف زبانوں کا دوران کال ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کے ذریعے دو ایسے افراد بھی فون پر بات چیت کر سکیں گے جو ایک دوسرے کی زبان نہیں سمجھتے۔ یہ سہولت دنیا میں بولی جانے والی 13 زبانوں کے لئے دستیاب ہو گی اور ان کے لئے مترجم کو سام سنگ نے اپنی اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کیا ہے۔ فون میں گوگل سے منسلک ایک غیر معمولی سرچ فنکشن بھی دیا گیا ہے۔اس فنکشن کےاستعمال سے صارف اپنے سامنے موجود کسی بھی ٹیکسٹ میں سے کسی بھی اصطلاح یا تصویر کے گرد دائرہ لگا کر اسے تلاش کر سکے گا۔اس فون میں میسجنگ اورنیوی گیشن جیسے کارسسٹم بھی شامل ہیں۔ ان سسٹمز کو بھی مصنوعی ذہانت سے منسلک کیا گیا ہے۔آئی فون ۔15 کی طرح سام سنگ کاپریمیم ایس ۔24 الٹراٹائٹینیم فریم کے ساتھ ہے اور اس کی ابتدائی قیمت 1299 ڈالر رکھی گئی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button