حکومت بلوچستان نے ایران کی دراندازی کے نتیجے میں پنجگور میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔حکومت بلوچستان کے مطابق ایرانی دراندازی میں جاں بحق ہونے والی خواتین اور زخمی ہونے والی بچیوں کے ورثا کو معاوضہ دیا جائے گا۔نگراں وزیراعلی بلوچستان نے معاوضے کی ادائیگی کے احکامات جاری کر دیئے۔ حکومت بلوچستان کے مطابق ڈپٹی کمشنر پنجگور کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے فوری کارروائی کے احکامات دیے گئے ہیں۔
0 47 Less than a minute