ایبٹ آباد(ڈویژنل رپورٹر)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن محمد اعجاز خان کا کولئی پالس کوہستان کا دورہ۔ ڈی پی او آفس میں عمائدین علاقہ سے ملاقات اور تھانہ کوز پارو میں منعقدہ کھلی کچہری میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان نے کولئی پالس کوہستان کا دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے ڈی پی او آفس میں عمائدین علاقہ کے وفد سے ملاقات کی اور تھانہ کوز پارو میں منعقدہ کھلی کچہری سے علاقہ کی عوام سے ملاقات کی اور انکو درپیش مسائل سنیں۔ عمائدین علاقہ نے ڈی آئی جی ہزارہ کو کولئی پالس دورہ کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور پولیس اور سول انتظامیہ کے دفاتر کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس کیساتھ ہر پلیٹ فارم پر تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے وفد و کھلی کچہری میں عوام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کولئی پالس کوہستان کی عوام کا پولیس کیساتھ تعاون قابل تحسین ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کے حوالے سے علاقہ کی عوام کو درپیش مسائل جو میرے دفتر یا میرے اختیارات میں ہے وہ جلد حل کیئے جائے گے اور باقی مسائل اور آپ لوگوں کے قیمتی تجاویز اعلی حکام تک ضرور پہنچاوں گا۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے کہا کہ میں کولئی پالس کوہستان کی عوام کا مشکور ہوں کہ آپ نے اس میٹنگ میں شرکت کی اورپویس میں بہتری لانے کیلئے تجاویز پیش کی ہے۔یہ ضلع، تھانہ اور یہ پولیس آپکی اپنی پولیس ہے علاقہ میں جرائم کے خاتمہ اور قیام امن کیلئے اپنی پولیس کا ساتھ دیں یہ بات خوش آئند ہے کہ پولیس میٹنگ اورکھلی کچہری میں میں علاقہ کے علما، معززین اور عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار لوگ شرکت کررہے ہیں اور اپنی پولیس کا بھرپور ساتھ دیں رہے ہیں، ہزارہ پولیس کی بھی یہ ہی اولین ترجیح ہے کہ لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل ہوں انکو مفت اور جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔ منشیات فروشوں، مجرمان اشتہاری و دیگر جرائم میں ملوث لوگوں کی نشاندہی کریں اور انکے خلاف کارروائیوں میں پولیس کا بھرپور ساتھ دیں تاکہ آپکے ضلع میں امن کی فضا برقرار رہ سکیں
0 29 1 minute read