علاقائی

تاجروں اور عوامی نمائندوں کی مشاورت کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا ،سلمان ظفر

حویلیاں(بیورورپورٹ)حویلیاں میں ایس پی سلمان ظفر کی تعیناتی سے جرائم میں کمی آئی ہے،منتخب نمائندوں اور تاجر برادری کی مشاورت سے حکمت عملی ہوگی،سرکل حویلیاں میں کسی بھی سماج دشمن عناصر کر برداشت نہیں کریں گے،کھوکھر میرا کی تاجر برادری کی طرف سے تعاون کے مشکور ہیں ان خیالات کا اظہار ایس پی سرکل حویلیاں سلمان ظفر نے کھوکھر میرا کے تاجر رہنماں عبدالناصرسواتی، نصیراحمدعباسی، خواجہ فصیح الرحمن،ملک بلال،بلال خان،ملک اختررحمن،چوہدری یاسرمنتخب نمائندوں چیئرمین ملک قمر حسن، شہریار نعیم، ناظم سہراب احمد اور دیگر شخصیات سے ملاقات کے موقع پر کیا ایس پی سلمان ظفر نے کہا کہ تاجربرادری اور عوامی نمائندوں کی مشاورت کے بغیر امن امان قائم نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا عوام اور تاجروں کی جان مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ایس پی سلمان ظفر نے کہا کہ حویلیاں شہر کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لئے Vc چیئرمینز،تاجر برادری اور میڈیا پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے گی جو ہر پندرہ روز بعد میٹنگ کرکے حالات کا جائزہ لے گی ممبران کمیٹی کا واٹس آیپ گروپ بنایا جائے گا تاکہ فوری رابطہ ممکن ہو سکے اس موقع پر کھوکھر میرا اور حویلیاں کی تاجر راہنماں نے ایس پی سلمان ظفر اور ایس ایچ او ہارون خان کو مکمل تعاون کا یقین دلایا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button