علاقائی

عوام تحریک صوبہ ہزارہ کا ساتھ دیں،گوہر زمان خان

حویلیاں(بیورورپورٹ) عوام صوبہ ہزارہ کے قیام کے لئے تحریک صوبہ ہزارہ کا ساتھ دیں،بابا حیدرزمان مرحوم نے ہزارہ کی عزت کے لئے اقتدار کو ٹھوکر ماری،ہمارا نعرہ صوبہ ہزارہ کا قیام اور عوام کی عزت ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین تحریک صوبہ ہزارہ سردار گوہر زمان خان نے اپنی رہائش گاہ پر حویلیاں پریس کلب کے عہدیداروں سے ملاقات کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ ملک کی بڑی جماعتوں کا مقصد حصول اقتدار ہے جس کے لئے وہ علاقائی مسائل کو صرف زبانی کلامی بیان ہوتا ہے سردار گوہر زمان نے کہا کہ بابا حیدر زمان خان نے اپنی ساری عمر صوبہ ہزارہ اور ہزارہ کے حقوق کا تحفظ کیا ہے انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں تحریک صوبہ ہزارہ عوامی عدالت میں پیش ہوکر صوبہ ہزارہ کا مقدمہ پیش کرے گی اور عوام کے مسائل اسمبلی فلور پر حل کریں گے سردار گوہر زمان خان نے کہا کہ پاکستان تاریخ کے نازک دور سے گزر رہا ہے اور ہمارے اداروں کو تمام سیاسی جماعتوں اور کارکنوں کو فیصلہ کا آزادانہ ماحول فراہم کرنا ہوگا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button