: ہری پور(بیورورپورٹ)ہری پور پولیس کی سال 2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری۔ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان زیر قیادت سرکل ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں ہری پور پولیس کی سال 2023 میں سماج دشمن عناصر ،منشیات فروشوں ،غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں ،نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے والوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائیں ۔مختلف مقدمات میں مطلوب 409 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کر کے پیش عدالت کیا۔قمار بازی کرنے والوں کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت 18 مقدمات درج کر کے قانونی کاروائیاں عمل میں لائی گئیں۔نقص امن کے خدشہ سے پابند ضمانت 17781 افراد کے خلاف کاروائی عمل میں لائی گئیں۔ہری پور پولیس نے سال 2023 میں منشیات فروشوں کے خلاف مثبت کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 1162 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے قبضہ سے مجموعی طور پر 1001.022 کلو گرام چرس ،245.324 کلو گرام ہیروئن ،18.949 کلو گرام آئس اور 11244 لیٹر شراب برآمد کرکے 1088 منشیات کے مقدمات درج کیے ۔سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،سنیپ چیکنگ اور گشت کے دوران غیر قانونی اسلحہ 160 رائیفلز ،41 کلاشنکوف ،897 بندوقیں ،2293 پستول اور مختلف بور کے 194459 کارتوس برآمد کرکے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کیا۔نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزیوں کے خلاف کاروائیاں کر کے نامکمل کوائف اور غیر قانونی طور پر رہائش کے خلاف 819 ، سیکورٹی کا معقول بندوبست اور CCTV کیمرے نصب نہ کرنے پر 740 ، فائرنگ ایکٹ کے تحت 271 ، لاڈ سپیکر ایکٹ کے تحت 177،ہوٹل سرائیایکٹ کے تحت 21 ، تیز رفتاری غفلت و لاپروائی سے گاڑیاں چلانے والے ڈرائیوروں کے خلاف 832 مقدمات درج کیے گئے
0 34 1 minute read