
ابوجا: نائیجیریا کی ایک خاتون نے 55گھنٹے اور 24سیکنڈ میں 90افراد کا انٹرویو لے کر طویل ترین انٹرویو میراتھون کا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔کلیرا چیزوبا کرونبورگ نے یوٹیوب پر ویمنز ورلڈ شو نامی ٹاک شو کی میزبانی کی اور روب اولیور کے 37گھنٹے اور 44 منٹ کے میراتھون کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ روب اولیور نے یہ ریکارڈ 2022 میں قائم کیا تھا۔
اس انٹرویو میں میراتھون مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنی کامیابیوں کے متعلق بات کی۔
کلیرا چیزوبا نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ کی یہ کوشش مختلف افراد کو ایک ساتھ لانا اور ان کے متاثر کن بیانیے شیئر کرنا تھا۔