اسلام آباد۔سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انتخابی نشان بلے کی منسوخی کے خلاف اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بنچ نے بدھ کو یہاں پی ٹی آئی کی بلے کا انتخابی نشان واپس لینے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں دائر کردہ درخواست واپس لے لی۔ بعد ازاں عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج قرار دے دی۔
0 93 Less than a minute