سپریم کورٹ نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی سزا کے خلاف اپیل خارج کرتے ہوئے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا۔
سابق صدرپرویز مشرف سے متعلق کیسز کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہرمن اللہ بھی بینچ میں شامل ہیں۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے ریمارکس میںکہا کہ لاہور ہائیکورٹ کا خصوصی عدالت کوکالعدم قرار دینے کا فیصلہ قانون کے منافی تھا: