اسلام آباد۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں دسمبر کے دوران سالانہ بنیاد پر 13.4 فیصد اضافہ ہوا،حجم 2.4 ارب ڈالر رہا۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2023 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلاتِ زر کی مد میں 2.4 ارب ڈالر بھیجے، نمو کے لحاظ سے دسمبر کے دوران ترسیلاتِ زر میں ماہانہ بنیاد پر 5.4 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 13.4 فیصد اضافہ ہوا۔ اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چھ مہینوں کے دوران اوورسیزنے ترسیلاتِ زر کی مد میں 13.4 ارب ڈالر بھجوائے۔دسمبر 23ء کے دوران سب سے زیادہ ترسیلاتِ زر سعودی عرب (577.6ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (419.2ملین ڈالر)، برطانیہ (368.0ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکا (263.9 ملین ڈالر) سے موصول ہوئیں۔ دسمبر میں کی جانے والی ترسیلاتِ زر نومبر کے مقابلے میں 5.4 فیصد جبکہ دسمبر 22ء کے مقابلے میں 13.4 فیصد زیادہ رہیں۔
0 45 1 minute read