تلہ گنگ:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ 8 فروری کو یوم الحساب ہوگا، اقتدار میں آکر وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کریں گے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مفتی تقی عثمانی نے فتوی دیا ہے کہ فلسطین میں جہاد فرض ہو چکا ہے، سب سے پہلے عربوں پر جہاد فرض ہے، اگر وہ نہیں کرتے ہم پر یہ جہاد فرض ہے، اگر میں حکومت میں ہوتا تو سب سے پہلے فلسطین پہنچتا، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ہمارے حکمرانوں نے بیچا ہے، جب کشمیری مائیں، بہنیں، بیٹیاں، فلسطینی بچے قیامت کے روز ہمارے گریبان پکڑیں گے تو کیسے چھٹکارا ہو گا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آج اسلام آباد بے غیرتوں کا قبرستان ہے، یہ صرف ایک کام کر سکتے ہیں وہ کام ہے کرپشن، اب غریب کی باری ہے، اب کاشتکاروں کی باری ہے، آٹھ فروری کو تمام سرکاری محکموں کی تباہی کا قوم حساب کرے گی، پاکستان پانچ دریاں کا ملک ہے لیکن بجلی نہیں ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ ہم مخلوط نظام تعلیم کا خاتمہ کریں گے، خواتین کے لئے الگ نظام لائیں گے، ہم خواتین کو وراثت میں حصہ دلوائیں گے، ان کے لئے الگ مارکیٹیں بنائیں گے، بڑھاپا الانس دیں گے، کاشتکاروں کو سہولیات دیں گے۔
0 77 1 minute read