اسلام آباد۔:نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے کہاہے کہ پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کا اجرا کر دیا گیاہے ، حکومت پاکستان نے پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ کے لئے 2 بلین روپے مختص کیے ہیں، اس فنڈ کا مقصد پاکستان میں وینچر سرمایہ کاری تیز تر کرنا ہے،اس فنڈ سے اسٹارٹ اپس کو مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے منگل کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہاکہ سٹارٹ اپ فنڈ کے ذریعے ہر سٹارٹ اپ کو 30 فی صد معاونت فراہم کی جائے گی جبکہ وینچر کیپیٹلسٹ 70 فی صد سرمایہ کاری کرے گا،سٹارٹ اپ فنڈ پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا، وزارت آئی ٹی سٹارٹ اپس کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہاکہ گذشتہ چار برس میں پاکستانی اسٹارٹ اپس میں تقریبا 800 ملین ڈالرز بیرونی سرمایہ کاری ہوئی،ملک میں آٹھ نیشنل انکیوبیشن سینٹرز سٹارٹ اپس کو سپورٹ کر رہے ہیں،اس وقت چار ہزار سے زائد اسٹارٹ اپس کام کر رہے ہیں۔نگران وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ آئی ٹی شعبہ کی بہتری کے لیے منفرد اقدامات جاری ہیں ۔تقریب میں ملکی و غیر ملکی وینچر کیپیٹلسٹ، سفارتکاروں اور معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں نے شرکت کی