نائیجیریا کے صوبہ قدونہ میں مسلح حملوں کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
مسلح جتھے کے اراکین نے صوبہ قدونہ کے علاقے کاورو کے 3 دیہات پر حملہ کیا ہے۔
حملوں میں 17 افراد ہلاک ہو گئے اور 58 کو اغوا کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نائیجیریا کو حالیہ دورمیں مسلح جتّھوں کے ساتھ ساتھ بوکو حرام اور داعش مغربی افریقی جیسی دہشت گرد تنظیموں کے حملوں کا سامنا ہے۔
اغوا برائے تاوان کی سزا موت ہونے کے باوجود ملک میں اغوا کے واقعات ایک تواتر سے پیش آتے رہتے ہیں۔