اسلام آباد۔ادا کارآغا علی نے انکشاف کیاکہ کئی خواتین ادکاروں نے اپنے منگیتروں کی وجہ سے ان کے ساتھ کام کر نے سے انکار کر دیا،جن اداکاراؤں کی منگنی ہوتی وہ ان کے ساتھ کام کرنے سے منع کردیتی تھیں۔ انہوں نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ 2016 یا 2017 کے دوران جن ڈراموں میں کام کرتے اس ڈرامے کی ہیروئن ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیتی تھی، پروڈیوسرز نے انہیں کال کرکے بتایا کہ منگیتر اداکاراؤں کو میرے ساتھ کام کرنے سے روک رہے تھے۔اداکاراؤں کے منع کرنے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے آغا علی نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ جیسا میں ٹی وی پر کردار کرتا ہوں ویسا ہی میں اصل زندگی میں ہوں۔آغا علی نے کسی بھی اداکار کا نام لیے بغیر کہا کہ انہوں نے کئی نامور خواتین اداکاروں کے منگیتر کو فون کال کرکے کام سے منع کرنے کی وجہ بھی پوچھی تھی۔آغا علی نے کہا کہ لوگ ان کا کردار ڈراموں میں کئے گئے کام سے منسوب کرتے ہیں جو ان کے لئے مایوس کن ہیں اور اسی وجہ سے کئی اداکاروں کے منگیتروں نے انہیں اداکار کے ساتھ کام نہیں کر نے دیا۔ انہوں نے کہاکہ ان کی جانب ادا کارائوں کا یہ رویہ بہت غلط ہے اور کسی کو بھی اس حوالے سے عدم تحفظ کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔آغا علی نے اس دوران اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں سے متعلق بھی گفتگو کی جب انہیں شوبز انڈسٹری میں قدم جمانے کے لیے جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے بتایا کہ لاہور میں ان پر پابندی لگا دی گئی تھی جس کی وجہ سے انہیں کام نہیں مل رہا تھا، اس دوران ان کے دوست نے انہیں کراچی آنے کا مشورہ دیا۔آغا علی نے بتایا کہ کراچی جانے سے قبل انہوں نے اپنی ماں کے پاؤں دھوئے ، وہ پانی پیا اور کراچی چلے گئے، والدہ کی دعائوں کی وجہ سے انہیں کراچی میں کام ملا۔
0 30 1 minute read