لاہور:خوبرو پاکستانی اداکارہ درِ فشاں نے قبائلی لباس میں دلکش تصاویر شیئر کر کے سب کو اپنے حسن کے سحر میں جکڑ لیا۔بیشمار پاکستانی ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ درِ فشاں نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ان کا حسن آسمان سے باتیں کرتا معلوم ہورہا ہے۔
مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے میرون انارکلی فراک زیب تن کر رکھی ہے جس کو مزید دلکشی ان کے سر پر سجی ٹوپی بخش رہی ہے جبکہ دیگر چند تصاویر میں درِ فشاں نے سبز عروسی جوڑا پہن رکھا ہے جس میں وہ بے حد حسین دکھائی دے رہی ہیں۔واضح رہے کہ درِ فشاں نے یہ دونوں لکس اپنینئے ڈرامے خئی کے کردار کیلئے اپنائے ہیں جس میں وہ ایک پٹھان لڑکی کا کردار نبھاتی نظر آرہی ہیں۔
0 50 1 minute read