کولمبو۔ :سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل(پیر کو )آر پریماداسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائے گا ، سری لنکا کی ٹیم کوسال مینڈس کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ زمبابوے کو کریگ اروائن لیڈ کریں گے ، پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 11 جنوری کو کولمبو میں کھیلا جائے گا ، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی ۔
0 43 Less than a minute