انتخاباتپاکستانتازہ ترین

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے الزامات مسترد کردیے

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے پر پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کیے گئے توہین عدالت کے کیس میں سپریم کورٹ میں اپنا جواب جمع کرا دیا۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں پی ٹی آئی کی جانب سے لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم نہ کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت پی ٹی آئی کی درخواست جرمانہ عائد کرتے ہوئے مسترد کرے۔

جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی گئی، ملاقات میں تحریک انصاف کو بلاتفریق لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کرنےکی یقین دہانی کروائی گئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے چاروں صوبوں کے آئی جیز کو ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

الیکشن کمیشن کے جواب میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 26 دسمبر تک تحریک انصاف کی جانب سے ملک بھر میں 33 شکایات درج کروائی گئیں، پی ٹی آئی کی شکایات پر اقدامات اور ہدایات کی تفصیلات بھی سپریم کورٹ کو فراہم کر دی گئیں، پی ٹی آئی کی شکایات پر آئی جی، چیف سیکرٹری اور آر اوز نے عملدرآمد رپورٹس بھی جمع کروائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button